Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات،علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات،علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
October 26, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ، ملاقات میں  علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کی سنہری تاریخ رکھتے ہیں ، دو طرفہ تعلقات آج دیر پا شراکت داری میں بدل چکے ہیں ۔

اس موقع پر ترک وزیر دفاع نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستانی کاوشیں قابل ستائش ہیں ، پاک آرمی نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔