Friday, March 29, 2024

لاہور میں ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ، راہ گیر لڑکی جاں بحق

لاہور میں ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ، راہ گیر لڑکی جاں بحق
October 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 22 سال کی فاطمہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔ تینوں ڈاکو گرفتار جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت ارشد، فیصل اور حسن کے ناموں سے ہوئی۔ ریکارڈ یافتہ ملزموں کیخلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔ خاتون کے اہلخانہ نے واقعہ پر کارروائی سے انکار کر دیا۔ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے ہم واقعے پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔ ہماری بچی کو ہمارے حوالے کیا جائے ، ہم بچی کا پوسٹمارٹم بھی نہیں کرانا چاہتے۔ واقعہ کے مدعی اور بچی کے والد نے بھی کسی کیخلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔ والد اسلم کے مطابق میں اپنی بچی کے ساتھ جارہا تھا کہ ڈولفن اور ڈاکوں کا آمنا سامنا ہوا۔ صرف ایک ہی گولی میری بیٹی کو لگی تھی جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ مجھے نہیں پتہ کہ گولی کس کی لگی پولیس کا کہنا ہے کہ گولی ڈاکوں کی لگی۔ پولیس نے مقدمہ بھی خود ہی درج کیا ہے۔