Saturday, April 20, 2024

صفدر اعوان کی گرفتاری ، وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم اجلاس طلب کرلیا

صفدر اعوان کی گرفتاری ، وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم اجلاس طلب کرلیا
October 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےاہم اجلاس طلب کرلیا ، صوبائی وزرا اورمتعلقہ حکام شریک ہونگے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے طلب کردہ اجلاس میں  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری اور دیگر صورتحال پرغور ہوگا ۔

دوسری جانب  وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی، مزار قائدؒ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا۔