Friday, May 3, 2024

30 لاکھ 70 ہزار فائزر ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی

30 لاکھ 70 ہزار فائزر ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکہ نے پاکستان کے لیے فائزر ویکسین کی مزید 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں بھجوا دیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکیسن کے آنے سے پاکستان میں جاری ویکیسنیشن کے عمل میں تیزی آے گی ۔ پاکستان کی 6 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکیسنٹ ہو چکی ہے ۔ امریکا کی طرف سے پاکستان کو 30 لاکھ 70 ہزار ڈّوزز عطیہ کی گئی ہیں۔

فائزر ویکیسن خوراکیں کویکس کے تحت پاکستان کو دی گئی ہیں ۔ امریکا پاکستان کو سفری ویکسین کا سب سے بڑا عطیہ دینے والاملک ہے۔ یہ کھیپ ان 10 ملین خوراکوں کا حصہ ہے جو امریکا نے پاکستان کو ڈیمانڈ پوری کرنے کیلیے مختص کیں ۔ عطیہ کی گئی یہ ویکسین بین الاقوامی کوویکس پروگراموں کے تحت دی گئی۔