Tuesday, April 16, 2024

30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں جن کو نیٹ ورک میں لانا چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں جن کو نیٹ ورک میں لانا چاہتے ہیں، مشیر خزانہ
October 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں جن کو نیٹ ورک میں لانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کے ریونیو میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد کی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات ہوئی۔ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو معاشی استحکام کیلئے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اخراجات میں کمی، تجارتی خسارہ میں کمی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ نے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے وفد کو آگاہ کیا۔ مشیر خزانہ نے کہا جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مشیر خزانہ نے جولائی تا ستمبر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 64 فیصد کمی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی سے بھی آگاہ کیا۔