Saturday, May 4, 2024

کراچی : درگاہ دھماکے میں شہید 30 افراد کی شناخت ہوگئی

کراچی : درگاہ دھماکے میں شہید 30 افراد کی شناخت ہوگئی
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق 36 افراد کی لاشیں اور 30 سے زائد زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں سے30 کی شناخت بھی ہوگئی. تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد باون ہوگئی جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں، چھتیس افراد کی لاشیں اور تیس سے زائد زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، ایدھی نے تیس لاشیں ورثا کے سپرد کرنے کی تصدیق کردی، ریسکیو ذرائع کے مطابق منتقل کی جانے والی لاشوں میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تیس زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے،جو اس وقت ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔