Monday, May 6, 2024

حب : دربار شاہ نورانی کے قریب دھماکے میں 30افراد جاں بحق

حب : دربار شاہ نورانی کے قریب دھماکے میں 30افراد جاں بحق
November 12, 2016
  حب(92نیوز)حب میں دربار شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہوگیا ہے جس میں 300 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےعلاقے حب میں دربار حضرت شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہوگیا ہے جس میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ دھمال کی جگہ ہوا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔