Monday, May 13, 2024

3 روز قبل کھولے گئے پنڈی بھٹیاں موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

3 روز قبل کھولے گئے پنڈی بھٹیاں موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
November 8, 2020
پنڈی بھٹیاں (92 نیوز) پنڈی بھٹیاں موٹروے ٹول پلازہ پر مسافروں کی خواری کا سلسلہ جاری ہے۔ 3 روز قبل کھولے گئے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ فیصل آباد موٹروے ایم فور پر سفر کرنا شہریوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پنڈی بھٹیاں کے مقام پر تین روز قبل کئی ماہ سے بند ٹال پلازہ اچانک کھولے جانے کے بعد مسافر مسلسل اذیت سے دوچار ہیں۔ موٹروے پر کسی عام شاہراہ کی طرح قطار در قطار پھسنی گاڑیاں انتظامی نااہلی کی جیتی جاگتی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ گھنٹوں انتظار کرنے والے شہری موٹروے حکام کی اس خاموشی پر سیخ پا ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ صورتحال سے بے پرواہ انتظامیہ کو عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ جبھی تو اپنا ریونیو بڑھانے کے لیے ایک غیرضروری ٹال پلازہ فعال کر دیا گیا۔ واضع رہے کہ موٹروے پر ریونیو کی تقسیم کے لیے دو کمپنیوں کے درمیان بنائی گئی پالیسی عام عوام کے لیے اذیت کا سامان کر رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ وزیر مواصلات خاموشی توڑیں اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیرضروری ٹال پلازہ بند کروائیں۔