Tuesday, April 23, 2024

3 عینی شاہدین نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو شناخت کرلیا

3 عینی شاہدین نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو شناخت کرلیا
March 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تین عینی شاہدین نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو شناخت کرلیا۔ ملزم کا ایک ساتھی انور بروہی پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

سینئر صحافی اطہر متین قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں گرفتار ملزم اشرف کی شناخت پریڈ کی گئی۔ پولیس نے شناخت پریڈ میں ملزم اشرف کے ساتھ دس ڈمی ملزمان کو پیش کیا۔ تین عینی شاہدین نے 10 ڈمی ملزمان کے بیچ میں ملزم اشرف کو شناخت کرلیا۔

پولیس کی گواہان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیان کی درخواست عدالت نے نمٹا دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شناختی پریڈ ہوجانے کے بعد ایک سو چونسٹھ کے بیانات کی درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔

تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم اشرف صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم کا ساتھی انور قمبر شہداد کوٹ میں پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش سینکڑوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔