Thursday, March 28, 2024

3 وفاقی وزراء سمیت 33 لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

3 وفاقی وزراء سمیت 33 لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ
March 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے اقلیتی ایم این اے رمیش کمار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا 3 وفاقی وزراء سمیت 33 لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ 

رمیش کمار نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے انٹرنیشنل گیم کی بات کرتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی بہترین فارن پالیسی کیلئے ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ایشوز ہیں اس پر بات کرنی چاہئے، یہ نہیں کہنا چاہئے کہ کچھ نہیں ہونے والا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مطالبات کی بات نہیں ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی سب سے اول ہے۔ کچھ لوگ پی ٹی آئی میں خوشامد کرتے تھے اس لیے میرے پارٹی پر کچھ تحفظات ہیں۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دو درجن ارکان سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

نورعالم خان اور نواب شیروسیر بھی میڈیا کے سامنے آئے اور حکومت پر کھل کر تنقید کی۔ تحریک انصاف کے ناراض رکن نورعالم خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ضمیرفروشی اور پیسے لینے کا الزام مسترد کرتے ہیں۔ کہتے ہیں آئین کا حلف اٹھایا ہے، وہ کام کریں گے جو آئینی حق ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہایہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کو جبری طور پر سندھ ہاؤس میں رکھا گیا، اُنہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کو کئی سرپرائز ملیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ملکی سیاست میں آنے والا ہیجان بڑھتا ہی جارہا ہے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے سامنے آنے کے بعد حکومت کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔