Thursday, April 25, 2024

3 سالوں میں حلقے کا ایک کام بھی نہ کرا سکا، غفار وٹو

3 سالوں میں حلقے کا ایک کام بھی نہ کرا سکا، غفار وٹو
March 20, 2022 ویب ڈیسک

بہاولنگر (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے منحرف رکن غفار وٹو کا کہنا ہے 3 سالوں میں حلقے کا ایک کام بھی نہ کرا سکا۔

غفار وٹو نے ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں کہا دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بہاولنگر سے آزاد حیثیت سے جیتا۔ الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت پی ٹی آئی کا نعرہ تھا کرپشن مکاو۔ میں ان ساڑھے تین سالوں میں اپنے حلقے میں ایک کام بھی نہ کروا سکا۔ میرا مطالبہ تھا کہ میرے حلقے کو سی پیک اور موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے۔

غفار وٹو نے کہا جب ہمارا کام نہیں ہوتا تو ہم ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو ہم پر الزام لگا دیئے جاتے ہیں۔ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کروڑوں روپے لیے۔ میں لعنت بھیجتا ہوں پیسے لینے والے پر۔ رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے۔ میں سندھ ہاؤس بھی گیا ہی نہیں وہ بھی الزام لگایا گیا کہ میں سندھ ہاؤس تھا۔