Friday, March 29, 2024

3 سال سے مجھے پاسپورٹ سے کیوں محروم رکھا گیا؟ مریم نواز

3 سال سے مجھے پاسپورٹ سے کیوں محروم رکھا گیا؟ مریم نواز
October 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے 3 سال سے مجھے پاسپورٹ سے کیوں محروم رکھا گیا؟

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا 3 سال کے بعد پاسپورٹ واپس مل گیا ہے۔ والد سے ملنے گئی تو مجھے بھی قید کر لیا گیا۔ نیب نے مجھے 57 روز حبس بےجا میں رکھا، حراست میں لینے کی آج تک وجہ نہیں بتائی گئی۔  میری جدوجہد عمران خان کو سزا دلانے کیلئے ہے۔ عمران خان نے ایوان صدر میں چھپ کر ملاقاتیں کیں، این آر او مانگا، نہیں ملا تو جلسوں میں بدتمیزی شروع کر دی ۔ نون لیگ نے کوئی این آر او نہیں لیا۔ نیب ریفرنس سے بریت پرانے قانون کے تحت ہوئی۔ نواز شریف کا راستہ صاف ہو گیا۔ عدالت میں ایک درخواست دینے کی ضرورت ہے ۔