Wednesday, April 24, 2024

کراچی : مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک‘ 28 افراد گرفتار

کراچی : مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک‘ 28 افراد گرفتار
October 26, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک اور اٹھائیس افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ رینجرز کے دو جوان زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے رینجرز کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف بوٹ بیسن پولیس نے رات گئے کلفٹن کے علاقے شاہ رسول اورنیلم کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران تین موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ کینٹ سٹیشن کے قریب بھی پولیس نے مسافر خانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افرا د کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔