Friday, April 26, 2024

امریکہ : نیوجرسی میں ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی‘ 3 افراد ہلاک‘ سیکڑوں زخمی

امریکہ : نیوجرسی میں ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی‘ 3 افراد ہلاک‘ سیکڑوں زخمی
September 30, 2016
نیوجرسی (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں مسافروں سے بھری ٹرین اسٹیشن پر رکنے کی بجائے ٹریک کے بلاکوں توڑتی ہوئی دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوجرسی میں ٹرین حادثہ ہو بوکین کے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں مسافر ٹرین رکنے کے بجائے ٹریک کے آخر میں لگے بلاکوں پر چڑھ دوڑی اور پھر چند میٹر کے فاصلے پر واقع ایک دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے وقت ٹرین میں ڈھائی سو مسافر سوار تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد اسٹیشن سے تمام سروسز معطل کردی گئی ہیں۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جان ارنسٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے تاہم اسے خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔