Saturday, May 18, 2024

پشاور: ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور: ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
November 8, 2016
پشاور(92نیوز)پشاورہائی کورٹ کےتین ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، ہائی کورٹ میں تیرہ مستقل اوردو ایڈیشنل ججز سمیت ججز کی تعداد پندرہ ہے پشاور ہائی کورٹ بار نے پانچ مزید ججز کی تقرری کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاورہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ پشاورہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر1 میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے مستقل ہونے والے جج جسٹس یونس تھہیم، جسٹس غضنفرخان اور جسٹس قلندرعلی خان سے حلف لیا تین ججز کے مستقل ہونے سے پشاورہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ دو ایڈیشنل جج ہائی کورٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر مزمل خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پشاورہائی کورٹ میں ججز کی مقررہ تعداد پوری کرنے کےلئے اب بھی مزید پانچ ججز کی ضرور ت ہے۔