Friday, January 27, 2023

3 موجودہ، ایک سابق ایم پی اے ن لیگ چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل

3 موجودہ، ایک سابق ایم پی اے ن لیگ چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل
مظفرگڑھ (92 نیوز) حکمران جماعت کو جنوبی پنجاب سے بڑا جھٹکا کگ گیا۔ تین موجودہ اور ایک سابق رکن صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق علمدار عباس قریشی اور ملک غلام مرتضیٰ رحیم نے بھی حکمران جماعت کو بائے بائے کہنے کی ٹھان لی ہے۔ دونوں رہنما آج پریس کانفرنس میں اعلان کر سکتے ہیں ۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمرانوں کے انداز میں بادشاہت ہے۔ شہبازشریف کو نئے صوبے پر ریفرنڈم کرا لینا چاہئیے۔ حقیقت کھل سامنے آ جائے گی۔