تین دنوں میں انیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے ”اوینجرز ایج آف الٹران“ نے باکس آفس پر شاندار آغاز کر دیا
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) موسم گرما باکس آفس کے آغاز پر ہی ہالی وڈ فلموں نے دھوم مچا دی ہے، انگلش فلموں کیلئے یہ سال ریکارڈ توڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان فلموں میں ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم ”اوینجرز ایج آف الٹران“ سر فہرست ہے جو ریلیز کے بعد ہفتے میں زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔
فلم نے پہلے تین دنوں میں انیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ موسم گرما میں دوسری بڑی ریلیز ہونے فلم ”جراسک ورلڈ“ ہے جو ہالی وڈ کی بلاک بسٹرفلم ”جراسک پارک“ سیریز کا چوتھا حصہ ہے۔ یہ فلم بارہ جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
فلمی ماہرین کے مطابق ایکشن ایڈونچر فلم ”جراسک ورلڈ“ بھی نام کمانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ مشہور ہالی وڈ فلم ”مشن امپوسیبل“ کا پانچواں حصہ ”روگ نیشن“ بھی اسی سیزن میں ریلیز کیا جائے گا جو اکتیس جولائی سے امریکی سینما گھروں میں سجے گی۔
اس فلم سے بھی فلمی ماہرین کی امیدیں وابستہ ہیں۔