Friday, March 29, 2024

کورونا نے مزید 16 افراد کی جان لے لی،567 نئے کیسز رپورٹ

کورونا نے مزید 16 افراد کی جان لے لی،567 نئے کیسز رپورٹ
October 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 افراد جاں بحق جبکہ 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 3 لاکھ 7 ہزار 69 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ روز 32 ہزار 62 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ روز کورونا سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 69 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 713، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 559، کے پی کے میں 38 ہزار 598، بلوچستان میں 15 ہزار 669، اسلام آباد میں 17 ہزار 996، آزاد جموں و کشمیر میں 3 ہزار437 اور گلگت بلتستان میں 4047 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 32 ہزار 62 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 74 ہزار 24 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے۔