Friday, March 29, 2024

کراچی ، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

کراچی ، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا
October 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ نے ایک فیکٹری میں سب کچھ خاکستر کرنے کے بعد دوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام نے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا۔ شہر بھر کے فائرٹینڈر رات بھر آگ بجھاتے رہے لیکن آگ بھڑکتی رہی۔ آگ کے شعلوں نے برابر والی فیکڑی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کے سبب ایک  فیکڑی کی عمارت گر گئی۔ آئی آئی چندر ریگر روڈ پر یونی پلازہ کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ نے ملحقہ دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں  نے آگ پر قابو پایا۔ لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔