Saturday, April 20, 2024

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا تیسرا روز

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا تیسرا روز
October 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا تیسرا روز ہے۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک اٹھنے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صوبائی مسائل کا حل صوبے کریں گے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے مزاکرات کی کامیابی اور مطالبات کے حل تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو حکومتی ٹیم کے نمائندے پرویز خٹک اور علی محمد خان نے یقین دھانی کروائی تھی کہ صوبوں سے بات کرنے کے بعد مطالبات مانے جائیں گے لیکن ملک بھر سے لاکھوں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مشاورت کے بعد  مطالبات کی منظوری کے بغیر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔