Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے وار برقرار ، مزید 7 مریض جاں بحق

کورونا وائرس کے وار برقرار ، مزید 7 مریض جاں بحق
October 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار سے مزید 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 659 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی ۔  ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 835 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 421 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 249 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 367 ، کے پی کے میں 38 ہزار 521 ، بلوچستان میں 15 ہزار 621 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 781 ، آزاد جموں و کشمیر میں 3322 اور گلگت بلتستان میں 4016 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 33 ہزار 901 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 9 ہزار 497 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 780 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔