Friday, March 29, 2024

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، برازیل نے پیرو کو شکست دیدی

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، برازیل نے پیرو کو شکست دیدی
October 14, 2020

لندن ( 92 نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے  کے بعد برازیل نے پیرو کو چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے نیمار نے ہیٹرک کی  ، ارجنٹینا نے بولیویا کو ایک ے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

برازیل کی ٹیم پیرو کے مد مقابل ہوئی کھیل کے آغاز پر پیرو کی ٹیم نے برتری حاصل کی تاہم 28ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے نیمار نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف کے 59 ویں منٹ میں پیرو کی جانب سے رینا تو تاپیا  نے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی  ، میچ کے  64ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے رچر لیسن  نے گول کرکے میچ پھر برابر کردیا۔

میچ کے اختتام پر برازیل کے نیمار نے  مسلسل دو گول اسکور کر کے اپنی  ہیٹرک مکمل کی اور پیرو کو چار، دو سے شکست دے دی۔

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں ارجنٹینا اور بولیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ارجنٹینا نے بولیویا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔