Tuesday, April 23, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، آج خیبر پختونخوا اور سندھ، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کا مقابلہ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، آج خیبر پختونخوا اور سندھ، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کا مقابلہ
October 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچ کھیلے جائینگے، پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کا مقابلہ سندھ سے دوپہر تین بجے ہوگا۔ دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔ نیشنل ٹی ٹوئٹنی میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائینگے، دوپہر تین بجے خیبر پختونخوا سندھ کی ٹیم کا مقابلہ کرے گی، کے پی کے نے دس پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر دوسرے نمبر پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ سندھ چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ دوسرے میچ میں شام ساڑھے سات بجے  سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ  ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے، سدرن پنجاب ایونٹ میں صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73رنز سے ہرایا، 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سدرن 132 پر ڈھیر ہو گئی، سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ سینٹرل نے 126 رنز کا  ٹارگٹ ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔