Wednesday, April 24, 2024

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، 10 لاکھ 75 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، 10 لاکھ 75 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے
October 12, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، امریکا کے بعد بھارت کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑملک بن گیا، جہاں یومیہ سو افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ اب تک وائرس سے 10 لاکھ 75 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے۔ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہے۔ اب تک دس لاکھ 75 ہزار افراد اس کے ہاتھوں موت کی وادی میں اُتر چکے ہیں۔ امریکا اب بھی دنیا میں سب سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ٹاپ پر ہے، جہاں 74 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 2 لاکھ دس ہزار لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت کورونا متاثرین کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، جہاں 68 افراد مہلک وائرس کی زد میں آچکے ہیں، جبکہ ایک سو سے زائد افراد یومیہ موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ بھارت میں اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 285 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر نے برطانیہ اور یورپ کے دیگر کئی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں حکومتیں سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔ شمالی انگلینڈ میں غیرمعمولی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد حکومت نے اسپتالوں کو ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ امتحانات کو اگلے سال تک موخر کردیا گیا ہے۔ جرمنی میں حکومت نے کئی شہروں کو نئے کیسز سامنے آنے پر ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا ہے، جن میں کولون، اسٹڈگارڈ، ایسن، مائنز، ڈوئسبرگ اور میونخ سرفہرست ہیں۔ آسٹریلوی نیشنل سائنس ایجنسی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس نہ صرف ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر بلکہ بینک کے نوٹوں، اور فون پر بھی 28 دن تک زندہ رہ سکتا ہے، جبکہ برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے گھروں کے اندریہ وائرس 24 گھنٹے سے زائد عرصہ تک زندہ رہ سکتا ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔