Friday, April 26, 2024

بیجنگ کا دباؤ کشمیر کو آزاد کرانے کا باعث بنے گا، فاروق عبداللہ

بیجنگ کا دباؤ کشمیر کو آزاد کرانے کا باعث بنے گا، فاروق عبداللہ
October 12, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے چین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کےخاتمے کو قبول نہیں کیا ،بیجنگ کا دباؤ کشمیر کو آزاد کروانے کا باعث بنےگا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ  فاروق عبداللہ بھارت کی ریاستی بربریت پر برہم ہو گئے ، کہا کہ  چین نے بھارتی غیر قانونی اقدام کو تسلیم  نہیں کیا ، بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ چین نےقبول نہیں کیا۔چین کہہ چکا ہے کہ جب تک آپ اس کو بحال نہیں کریں گے تب تک  ہم رکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہااللہ کرے چین کے زور سے کشمیریوں کو مدد ملے اور مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت بحال ہو ۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی چینی صدر کو یہاں نہیں بلایا مگر ملکی وزیراعظم نے چینی رہنما کو  گجرات بلایا ،جھولے دلائے لیکن یہ سب بیجنگ کو پسند نہیں آیا۔