Friday, April 19, 2024

کورونا پر لاک ڈاؤن سائنس کے اصولوں کے منافی ہے، ٹرمپ

کورونا پر لاک ڈاؤن سائنس کے اصولوں کے منافی ہے، ٹرمپ
October 11, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر نے ایک بار پھر کورونا لاک ڈاؤن پر تنقید کردی، کہا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا جانیوالا لاک ڈاؤن سائنس کے اصولوں کے منافی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا سے صحتیابی کے بعد وائٹ ہاؤس میں پہلی بار عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس غائب ہونیوالا ہے۔ میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔ میں کورونا وائرس کو مکمل طور پرشکست دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کورونا ویکسین بہت جلد آرہی ہے، کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں ملک کی تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیاں حمایت کر رہی ہیں۔ ہم امریکا کو ایک سوشلسٹ ریاست بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، سائنس اور دوا چینی وائرس کو ہمیشہ کیلئے ختم کردے گی۔