Friday, March 29, 2024

کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے، دہشتگردی کا بھی خدشہ ہے، شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ

کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے، دہشتگردی کا بھی خدشہ ہے، شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ
October 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے، دہشتگردی کا بھی خدشہ ہے، اپوزیشن کو بعد میں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سوال اپوزیشن سے کئے ایک جواب نہیں آیا۔ سارے ڈاکٹر ز کو بے وقوف بنا کر نواز شریف لندن بیٹھے ہیں، اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی اب کوئی سیاست نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن مذہبی کارڈ استعمال کرنے جا رہے ہیں، ہم ساری عمر مذہبی کارڈ کا شکار ہوئے ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا اندیشہ ہے، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مولانا مفتی نے بھی دھاندلی کی بات کی تھی۔ ریلوے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی نے کرایہ بڑھایا تو ٹرینیں واپس لے لیں گے۔