Saturday, April 20, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج بلوچستان اور خیبر پختوا، سینٹرل پنجاب اور سندھ کا مقابلہ ہوگا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج بلوچستان اور خیبر پختوا، سینٹرل پنجاب اور سندھ کا مقابلہ ہوگا
October 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سہ پہر تین بجے بلوچستان اور خیبر پختوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ شام ساڑھے سات بجے سینٹرل پنجاب اور سندھ کا مقابلہ ہوگا۔ گزشتہ روز  سینٹرل پنجاب نے ناردرن جبکہ سدرن پنجاب نے سندھ کو مات دی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے راولپنڈی میں دوسرے مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سہ پہر تین بجے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب بلوچستان کی ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر تین میں فتح حاصل کی۔ دوسرے معرکے میں شام ساڑھے سات بجے سینٹرل پنجاب اورسندھ کے درمیان مقابلہ ہوگا، سینٹرل پنجاب نے ایونٹ میں دو جبکہ سندھ نے ایک میچ اپنے نام کیا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ سدرن پنجاب نے خوش دل شاہ کی 35 گیندوں پر برق رفتار سنچری کی بدولت سندھ کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔