Friday, April 26, 2024

کراچی میں پھر سے ڈکیت دندنانے لگے ، عوام خوف کا شکار

کراچی میں پھر سے ڈکیت دندنانے لگے ، عوام خوف کا شکار
October 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پھر سے ڈکیت دندنانے لگے ، نارتھ کراچی میں گھر کے باہر بیٹھے دو نوجوانوں کو کم عمر لٹیروں نے لوٹ لیا  ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 لڑکوں کو گھر کے باہر موبائل فون استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے  ، اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ڈکیت آئے اور اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین کر بھاگ نکلے ۔ ڈیفنس میں سیاہ گاڑی میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا ، ایک ماہ کے دوران ایک ہی دکان میں دوسری واردات کے دوران 70 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور رقم چرالی گئی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو دکان کا تالا کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے ، شٹر کھلتے ہی دو لٹیرے دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی ،  ایک ملزم نے سی سی ٹی وی کیمرا بھی بند کیا۔ اسی گاڑی میں ملزمان نے ایک ماہ پہلے موبائل شاپ میں بھی واردات کی تھی ۔ سچل تھانے کی حدود میں الیکٹرانکس کی دکان پر دو  لٹیروں نے آسانی سے لوٹ مار کی ، دو ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر خالی کردیا  ، ملزمان کے 3 ساتھی دکان کے باہر کھڑے رہے ۔