Friday, April 19, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، مجرموں نے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، مجرموں نے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
October 7, 2020
کراچی (92 نیوز) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مجرموں نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ زبیر چریا، رحمٰن بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد نے اپیلیں دائر کیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں رحمان بھولا زبیر چریا اور سزا پانے والے فیکٹری ملازمین کے وکلاء کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ کیس میں ماتحت عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا جبکہ فیصلے میں قانونی سقم ہے۔ لہذا ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ سزا یافتہ مجرمان کے وکلاء  کا دعویٰ ہے کہ ان کی دائر کردہ اپیل پر منگل تک دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ ستمبر 2012 میں بلدیہ ٹاؤن  فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 260 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ گذشتہ ماہ انسداد دہشت گردہی کی عدالت نے8 سال بعد کیس کا فیصلہ سنایا  تھا  جس میں رحمان عرف بھولا زبیر عرف چریا کو 264 مرتبہ سزائے موت جب کہ دیگر 4 ملزمان علی حسن، فضل محمد،  شاہ رخ اور ارشد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا۔