Wednesday, April 24, 2024

بغاوت کا مقدمہ ، مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی لاہور کے تھانہ شاہدرہ آمد

بغاوت کا مقدمہ ، مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی لاہور کے تھانہ شاہدرہ آمد
October 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی لاہور کے تھانہ شاہدرہ آمد ہوئی۔ محمد زبیر اور عطا اللہ تارڑ نے ایس ایچ او شاہدرہ سے ملاقات کی جس میں ایف آئی آر کے متعلق بات چیت کی۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ یہ حکومت کی آشیر باد کے بغیر سے درج نہیں ہو سکتا۔ مقدمہ وزیراعظم کے کہنے پر درج ہوا۔ پہلا مقدمہ ہے جس میں ملزمان خود تھانے آئے ہیں۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس میرٹ پر تفتیش کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں محمد زبیر نے کہا کہ چالیس تو کیا چالیس ہزار پر مقدمے بنائیں ہم باہر ضرور آئیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نامزد ملزم ہیں تو گرفتار کیوں نہیں کر لیتے؟ اس سے پہلے محمد زبیر اور عطااللہ تارڑ تھانہ شاہدرہ پہنچے تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔