Friday, March 29, 2024

نوازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کا مقدمہ انفرادی عمل ہے ، شہریارآفریدی

نوازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کا مقدمہ انفرادی عمل ہے ، شہریارآفریدی
October 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا نوازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کا مقدمہ انفرادی عمل ہے۔ شہریارآفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ریاست کا شہری اپنی سوچ کے مطابق کسی پر بھی مقدمہ کرا سکتا ہے۔ کے پی میں پولیس ریفارمز ہوئی  تو آن لائن ایف آئی آر ہوجاتی ہے۔ پہلے بھی لوگ عدالتوں میں کیس لے کے جاتے رہے ہیں۔ عدالتیں فیصلوں میں خود مختار ہیں۔ ہم پر جتنی تنقید کریں لیکن اداروں پر تنقید کی اجازت نہیں۔ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے سن لیں یہ بنانا ریپبلک نہیں۔ پاکستان کے فیصلے بیرون ملک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا جو بیانیہ ہندوستان کا ہے وہی نوازشریف اور اپوزیشن کی اے پی سی کا ہے۔ نوازشریف پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف اگر پاکستان سے محبت کرتے تو واپس آئیں۔ شہریار آفریدی نے کہا ہندوستان نے کشمیریوں کو ہر چیز سے محروم رکھا ہے۔ تعلیمی نظام سے بچوں کو محروم رکھا گیا۔ ہر سطح پر کشمیریوں کی تذلیل کی گئی۔ اقوام عالم یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم ساتھ تعلیم کے لیے کشمیر، بلوچستان میں کام کریں گے۔ کشمیر اور پاکستان کی بنیادی ضرورت تعلیم ہے۔