Friday, April 26, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اشیائےخورو نوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اشیائےخورو نوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
October 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اشیائےخورو نوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسد عمر نے بتایا گندم درآمد کرنے سے آٹا سستا ہو جائے گا۔ کچھ گندم پہنچ چکی ، باقی جلد آ جائے گی۔ کابینہ نے ریلوے بحالی پلان کی منظوری بھی دے دی،،، ۔ زیرو آور اجلاس میں سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔ ن لیگ سمیت اپوزیشن کے بیانیے اور احتجاجی تحریک کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں چہلم کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو معاشی اعشادیوں پر بریفنگ دی گئی۔ گندم کی دستیابی ، موجود ذخائر اور درآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے سالانہ منافع اور نقصان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کی ذمہ داریاں سیکرٹری ایوی ایشن کو عارضی طور پر تفویض کرنے کی مدت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے عبدالخالق شیخ کو ایگزیکیٹو و ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے منامٹا کنوینشن برائے مرکری کی توثیق کی منظوری ، اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے لئے غیر سرکاری ممبران کی تعیناتی کی منظوری ، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ ممبران کی منظوری ، ڈاکٹر غلام علی ملاح کو سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری ، کابینہ کی لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے بین الاقوامی ٹیکس ٹریٹی سے متعلقہ اقدامات کے حوالے سے ملٹی لیٹرل کنوینشن کی توثیق کر دی۔ کابینہ کو پاکستان ریلویز کی تنظیم نو اور بحالی کے حوالے سے پلان پر بریفنگ دی گئی۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے حاصل کردہ تینتیس گاڑیوں کے انتظام کی ذمہ داری کابینہ ڈویژن کو سونپنے کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 30 ستمبر 2020 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق ، بجلی گیس کے نرخوں کے حوالے سے فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 28 ستمبر 2020 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔