Tuesday, April 23, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج خیبر پختونخوا اور سندھ، بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کا مقابلہ ہوگا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج خیبر پختونخوا اور سندھ، بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کا مقابلہ ہوگا
October 5, 2020
ملتان (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی دو میچز ہوں گے، پہلے میچ میں دو پہر تین بجے خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، شام ساڑھے سات بجے بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ ملتان میں جاری ہے، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں دو پہر تین بجے خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ایونٹ میں  تین میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ کی ٹیم نے ایونٹ میں تین میچز کھیل کر صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شام ساڑھے سات بجے دوسرے میچ میں بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، بلوچستان کی ٹیم نے ایونٹ میں دو جبکہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم ایک میچ جیتا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں  بلوچستان اور ناردرن  کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیتے۔