Friday, April 19, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سولہ رنز سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سولہ رنز سے شکست دے دی
October 5, 2020
 ملتان (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سولہ رنز سے شکست دے دی۔ امام الحق کے شاندار 94 رنز بنے۔ بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے امام الحق  کے  شاندار 94 رنز کی بدولت 230 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ۔ حارث سہیل نے 53 رنز بنائے ۔ بسمہ اللہ خان 39 رنز اور اویس ضیاء 10رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سدرن جواب میں مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 214 رنز بنا سکی ۔ شان مسعود اور خوشدل شاہ کی 72، 72 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی ۔ بلوچستان کی طرف سے عاکف جاوید نے تین ،عمر گل ، عماد بٹ اور کشف بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ناردرن کی ٹیم سندھ کے خلاف کامیاب ہو گئی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں  ناردرن نے سندھ کو تیرہ رنز سے شکست دے دی۔  205 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں  سندھ   کی ٹیم  سات وکٹوں پر  191 رنز بنا سکی۔ نادرن کی طرف سے ذیشان ملک نے 84 ، حیدر علی نے 35 اور علی عمران 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ سندھ کے خرم منظور کے 64 اور اعظم خان کے 55 رننز کی اننگز رایئگاں چلی گئی۔