Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا حیدر آباد میں طاقت کا اظہار،الگ صوبہ بنانے کا عزم

ایم کیو ایم پاکستان کا حیدر آباد میں طاقت کا اظہار،الگ صوبہ بنانے کا عزم
October 4, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے حیدرآباد میں طاقت کا مظاہرہ کر دیا ،  الگ صوبہ بنانے کاعزم بھی دہرا دیا ،  خالد مقبول صدیقی نے  شناخت کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان کردیا۔

حیدر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان نے  جلسہ  کیا جہاں خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاگیردار وڈیرےح کمران نہیں بچیں گے،گلاسڑا نظام نہیں بچے گا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے پیپلزپارٹی کو ملک کو دو لخت کرنے کا ذمہ دار قرار دیدیا جب کہ خواجہ اطہار الحسن نے کہا کہ  ایم کیو ایم نے صوبہ مانگنے کی بات شروع کی تو لاشیں گرانے کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں ۔