Thursday, April 25, 2024

اُمتِ مُسلمہ کیلئے مبارک گھڑی، 7 ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز

اُمتِ مُسلمہ کیلئے مبارک گھڑی، 7 ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز
October 4, 2020
ریاض (92 نیوز) اُمتِ مُسلمہ کیلئے مبارک گھڑی، 7 ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ معتمرین کیلئے مسجد الحرام کے دروازے کھول دیئے گئے۔ سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی افراد کو  کورونا ایس او پیز کے تحت عمرہ کی اجازت دیدی گئی، دیگر ممالک میں مقیم مسلمان یکم نومبر سے عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ عمرہ زائرین کا پہلا گروپ مسجد الحرام میں طواف کررہا ہے۔ طواف صرف دو لائنوں میں کیا جا رہا ہے۔ طواف کے بعدزائرین کوسعی کیلئے صفا لے جایاجائےگا۔ سعودی عرب میں مقیم روزانہ چھ ہزار ملکی اور غیر ملکی  افراد کو عمرہ کی اجازت ہے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کا دوسرا مرحلہ ایک ماہ بعد شروع ہوگا۔