Tuesday, April 23, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج بلوچستان اور سدرن پنجاب، ناردرن اور سندھ کا ٹاکرا ہوگا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج بلوچستان اور سدرن پنجاب، ناردرن اور سندھ کا ٹاکرا ہوگا
October 4, 2020
ملتان (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایکشن سے بھر پورمقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر تین بجے پہلے میچ  میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، سدرن پنجاب کی ٹیم نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اورتینوں میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں شام ساڑھے سات بجے ناردرن  اور سندھ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،ناردن کی ٹیم نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں  ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 32رنز سے شکست دی جبکہ خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 6 رنز سے ہرا دیا۔