Thursday, March 28, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج ناردرن کا مقابلہ سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا کا جوڑ سدرن پنجاب سے پڑیگا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج ناردرن کا مقابلہ سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا کا جوڑ سدرن پنجاب سے پڑیگا
October 3, 2020
ملتان (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج ناردرن کا مقابلہ سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا کا جوڑ سدرن پنجاب سے پڑیگا۔ ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں دوپہر تین بجے ناردرن کی ٹیم کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے ہو گا، دوسرے میچ میں شام ساڑھے سات بجے خیبر پختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر 3 بجے پہلے میچ میں ابھی تک کی ناقابل شکست ٹیم ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ناردرن کی ٹیم نے ایونٹ میں ابھی تک دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں شام ساڑھے سات بجے خیبر پختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، سدرن پنجاب نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو جبکہ خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو شکست دی۔