Thursday, April 25, 2024

گرفتاریاں معنی نہیں رکھتیں ، لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی ، یوسف رضا گیلانی

گرفتاریاں معنی نہیں رکھتیں ، لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی ، یوسف رضا گیلانی
September 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں  معنی نہیں رکھتیں،لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی،اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا استعفی پیش کرنا آخری آپشن ہوگا۔

ٹڈاپ کرپشن کیس کےمرکزی ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے ، عدالت نےکیس کی سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی ۔

یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، گرفتاریاں معنی نہیں رکھتیں،اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہو گا۔ سابق وزیراعظم نےکہاکہ اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا ،تاہم  یہ بھی کہاکہ استعفے دینا آخری آپشن ہوگا۔

پیپلزپارٹی کےرہنما کاکہناتھاکہ موسم کی تبدیلی کےبعد سیاسی تبدیلی ہوگی۔