Thursday, March 28, 2024

ڈی جی خان ، کار کی ٹرک سے ٹکر ، چار افراد جاں بحق

ڈی جی خان ، کار کی ٹرک سے ٹکر ، چار افراد جاں بحق
September 28, 2020

ڈی جی خان ( 92 نیوز) ڈی جی خان میں ٹالی پل کے مقام پر کار کا ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے  ، حادثے میں ایک بچہ محفوظ رہا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈی جی خان میں ٹال پل کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوا ، ریسکیو کے مطابق کار سوار فراد فورٹ منرو جا رہے تھے ،حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔