Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس کے وار پھر تیز ، ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع

کورونا وائرس کے وار پھر تیز ، ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع
September 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار پھر تیز ہونے لگے۔ ڈاکٹرز بھی وائرس کی زد میں آنا شروع ہو گئے۔ پمز اسپتال میں او پی ڈیز کھلنے کے بعد 11 سے زائد ڈاکٹرز وائرس کی پکڑ میں آگئے۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پمز اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود متعدد ہیلتھ کیئر ورکرز میں کووڈ کی واضع علامات موجود ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے انتظامیہ کی او پی ڈیز کے حوالے سے حکمت عملی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں متعدد ڈاکٹرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں کئے۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ او پی ڈیز میں رش کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔