Friday, March 29, 2024

لاہور، شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل، انکوائری پر ملوث 2 اہلکار گرفتار

لاہور، شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل، انکوائری پر ملوث 2 اہلکار گرفتار
September 26, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں پولیس کے ہاتھوں شہری پرتشدد اور تضحیک کی ویڈیو وائرل، سی سی پی او کے حکم پر انکوائری پر تشدد میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔ فارن افیئرز آفس کے باہر پولیس اہلکاروں کا ڈاکٹر پرتشدد، عزت نفس مجروح کرنے کی ویڈیووائرل!، سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے ینگ ڈاکٹر نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا دھکے بھی دیتے رہے۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کی عزت نفس مجروح کرنے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔ سی سی پی او لاہور کے حکم پرایس پی سکیورٹی تھری قاسم خان اور ایس پی سکیورٹی ہیڈکوارٹرز خالد محمود نے انکوائری کی۔ ابتدائی رپورٹ میں ہیڈکانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصوروار قراردیئے پرگرفتار،تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی سی پی او عمرشیخ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کو عزت دیں گیں تو پولیس کو خودبخود عزت ملے گی۔