Saturday, April 20, 2024

بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار، منی لانڈرنگ کا سرغنہ، فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کا انکشاف

بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار، منی لانڈرنگ کا سرغنہ، فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کا انکشاف
September 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چور مچائے شور، مودی سرکار کا بھانڈا پھوٹ گیا،،بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار بھی ہے اور منی لانڈر بھی، فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انڈین پریمئرلیگ میں بھی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے۔ دوسروں پرالزام لگانے والا بھارت خود کٹہرے میں، عالمی سطح پر ایک بار پھر رسوائی کا سامنا۔ فنانشل کرائمزانفورسمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ ان بینکوں میں پنجاب نیشنل بینک۔۔۔کوٹک مہاندرا۔۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک اور بینک آف بروڈا شامل ہیں۔ بھارتی بینکوں نے 3 ہزار 201 غیرقانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1.53 بلین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی۔ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے سمگلر ملوث ہیں۔ سونے اور ہیرے کو بھی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈین پریمیرلیگ میں بھی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ کیا یہ رقم ایسے گروپس کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورہ آریا نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے لوگوں کوپیسے دیں۔ کیا یہ رقم پاکستان کے خلاف اس مقصد کے لیے استعمال کی جارہی ہے؟۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس راء دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن جادیو کا اس حوالے سے اعترافی بیان پوری دنیا کے سامنے ہے۔