Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم‏ نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے، بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا، شبلی فراز

وزیراعظم‏ نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے، بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا، شبلی فراز
September 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم‏ عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بےنقاب کیا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1309562675538661381?s=20 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے چوری کے پیسے کی واپسی کیلئے فریم ورک کی تجویز ان کے کرپشن کےخلاف پختہ عزم کاواضح اظہارہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ وزیراعظم نے کورونا وباء سمیت تمام اہم عالمی امور پرگفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا، انہوں نے اقوام عالم کوباورکرایا کہ کشمیریوں کےحق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔