Friday, April 26, 2024

ہائی بلڈ پریشر، کینسر، دل کی بیماریوں سمیت 94 ادویات مزید مہنگی ہوگئیں

ہائی بلڈ پریشر، کینسر، دل کی بیماریوں سمیت 94 ادویات مزید مہنگی ہوگئیں
September 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ہائی بلڈ پریشر،کینسر،دل کی بیماریوں سمیت 94 ادویات مہنگی ہوگئیں۔وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ڈرگ پالیسی 2018 میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ،94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ، جن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گلوسما کے لئے ایکٹیذولیمائڈ ، بلڈ پریشر کم کرنے والی ٹیبلٹس ہائڈریلیزائن ، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے ایٹروپائن سلفیٹ انجیکشن کی قیمت بھی بڑھے گی،ڈرگ پالیسی 2018 میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

ترجمان وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ  ادویات کی قیمتوں میں کئی سال سے اضافہ نہیں کیا گیا تھا،قیمتوں میں اضافہ ادویات کی عدم دستیابی کی بنا پر کیا گیا ہے،وفاقی کابینہ نے ان ادویات کی قیمتیں ریشنلائز کرنے کی اجازت دی۔