Friday, April 19, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، متاثرین کا اصل کرداروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، متاثرین کا اصل کرداروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
September 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں آٹھ سال تک آہیں اور سسکیاں لینے والے ورثا نے اصل کرداروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔ گیارہ ستمبر 2012 کراچی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں ہونے والے سانحے میں جاں بحق 260 سے زائد افراد کے لواحقین کو انصاف مل گیا۔ اے ٹی سی نے 8 سال بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والوں  کے لواحقین کی آنکھیں اپنے پیاروں کی یاد میں  آشکبار ہو گئیں۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ فیکٹری کے مالکان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔ لواحقین کا کہنا تھا کیس میں سزا  پانے والے مجرمان کو جلد سزائیں دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ سانحہ میں  جاں بحق ہونے والوں کے رشتے داروں  نے شکوہ  کیا کہ ہماری داد رسی اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے کئی اعلانات ہوئے مگر ان پر اب تک کوئی عمل نہیں ہو سکا ہے۔