Friday, April 19, 2024

جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ

جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ
September 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا جائے گا۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1307220280184635393?s=20 چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ہفتہ کے روز ٹویٹ پیغام میں کہا کہ مشکل معاملات حل کرلیے گئے ہیں۔ اورنج ٹرین کے کرائے کا تعین کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے۔ اور اس ٹرین کیلئے اسٹاف ہائیرنگ کا کام جاری ہے۔