Thursday, April 18, 2024

اٹالین اوپن ٹینس، ڈومنیک کوپفر اور لورینزو موسیٹی کی تیسرے مرحلے میں رسائی

اٹالین اوپن ٹینس، ڈومنیک کوپفر اور لورینزو موسیٹی کی تیسرے مرحلے میں رسائی
September 18, 2020
روم (92 نیوز) اٹالین اوپن ٹینس میں  زبردست مقابلے جاری ہیں، جرمنی کے ڈومنیک کوپفر نے فرانس کے گیل مونفلز کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے جاپان کے کائی نشکوری کو مات  دے کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ اٹالین اوپن ٹینس میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، کھلاڑیوں کی ٹائٹل اپنے نام کرے کی سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں، جرمنی کے ڈومنیک کوپفر اور اٹلی کےلورینزو موسیٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ جرمنی کے ڈومنیک کوپفر اور فرانس کے گیل مونفلز آمنے سامنے ہوئے، جرمن ٹینس پلیئر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ،دو اور چھ چار سے میچ اپنے نام کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی اور جاپان کے کائی نشکوری مدمقابل ہوئے، اٹالین پلیئر نے جاپانی حریف کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ پولینڈ کے ہبرٹ ہرکاز نے بھی روس کے آندر روبلف کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا۔