Friday, April 26, 2024

بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس ، گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی میچ کر گئے

بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس ، گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی میچ کر گئے
September 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی میچ کر گئے۔ عبداللہ اور فیضو کی میچنگ رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ۔ مروہ کے کپڑوں اور فیضو کے گھر کے بیڈ سے سیمپلز لیے گئے تھے جبکہ دونوں ملزمان پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں اور پولیس حکام کو صرف ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے ۔ گرفتار ملزم فیضو مروہ کے گھر کے سامنے رہتا ہے اور کپڑے سلائی کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرا ملزم عبداللہ کچرا چُنتا اور افغان باشندہ ہے ۔ فیضو معصوم بچی کو اغوا کے بعد اپنے گھر لے گیا تھا جہاں دونوں ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ مروہ کی لاش جس کپڑے میں لپٹی ملی وہ فیضو اپنی دکان سے لایا تھا جبکہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد بچی کے والدین کو اعتماد میں لیکر پولیس حکام باقاعدہ آگاہ کریں گے ۔